کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

کشمیر پریمیئر لیگ

کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

آج شاہد خان آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس کا مقابلہ شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز سےہو رہا ہے، ہفتے کو باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز میں میچ کھیلا جائے گا،اوورسیز واریئرز اورمظفرآباد ٹائیگرز بھی مقابل ہوں گے۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلا کوالیفائر 14 اگست کو ہونا ہے، فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔

ایونٹ کو ختم کرانے کیلیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، غیرملکی پلیئرز کو شرکت سے روکنے کی سرتوڑ کوشش ہوئی، اس مقصد کیلیے متعلقہ بورڈز پر دباؤ بھی ڈالا گیا،ایونٹ کو رکوانے کیلیے آئی سی سی کا دروازہ تک کھٹکھٹایا گیا، تاہم وہاں پر بھی اسے منہ کی کھانا پڑی، بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز ہو گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet