چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کو چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم پر کوئی دباو نہیں ہے، میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔