پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 رنز سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔
ایک موقع پر بارش کی وجہ سے کھیل روکا بھی گیا جب پاکستان نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے جبکہ کپتان بابراعظم 51 اور فخرزمان 10 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود تھے۔
کھیل دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ محمد رضوان 46 اور کپتان بابر اعظم 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 150 رنز بناسکی۔ چار میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
محمد حفیظ کو 4 اوورز میں صرف 6 رنز دینے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔