قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج نوجوان بیٹسمین اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، انہیں سٹی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز نے اعظم خان کو اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور انہیں 24 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔
اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف آج ہونے والے دوسرے ٹی 20 میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ سیریز کے آخری میچ کے لیے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم خان پریکٹس سیشن کے دورن فاسٹ بولر کی گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے انہیں سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔