اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر

اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیورو سرجن نے 22 سالہ بیٹسمین اعظم خان کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کے روز اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اعظم خان کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد اعظم خان بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet