بوم بوم آفریدی ‏اب ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

 بوم بوم آفریدی

دنیا بھر کی بہترین لیگز میں اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کا دل جیتنے والے بوم بوم آفریدی ‏اب ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔

کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں حریفوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے ‏سابق کپتان شاہد خان آفریدی نیپال میں ہونے والی لیگ میں اپنی ڈھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

 (ای پی ایل) رواں سال ستمبر میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے بہترین ‏کھلاڑی شریک ہوں گے۔

بوم بوم آفریدی بھی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق خود ‏شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں اور مزید حسین جگہیں دیکھنے کا ‏موقع ملا گا جیسا کہ سن رکھا کہ اس جیسی خوبصورتی اور کہیں نہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet