پاکستان ہاکی کی زبوں حالی کی اہم وجہ سامنے آگئی، قومی کھلاڑیوں کی اکثریت کا فٹنس لیول غیر معیاری نکل آیا۔
ذرائع کے مطابق دو روزہ فٹنس کیمپ میں تیم منجمنٹ کی مطلوبہ فٹنس پر کوئی بھی پورا نہ اترسکا، بارہ کھلاڑی طے شدہ بنچ مارک کے قریب ضرور پہنچ پائے، ٹیم مینجمنٹ اپنی رپورٹ اور سفارشات پی ایچ ایف کو کل جمع کرائے گی۔
فٹنس مسائل سامنے آنے کےبعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ خطرے میں پڑگئے ہیں، کیونکہ فیڈریشن نے سینٹرل کانٹریکٹ فٹنس سے مشروط کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فٹنس ٹرائلز میں بتیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا جس میں سے بیس کھلاڑیوں کو اے ، بی اور سی کیٹگری میں پچاس، چالیس اور تیس ہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔