پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

 بارباڈوس میں کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا، ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایک اننگز کے ختم ہوتے ہی دوبارہ بارش شروع ہوگئی، امپائرز نے دونوں کپتانوں کی مشاورت سے میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔

لیندل سیمنز 9 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ایون لوئس 6 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کرس گیل 7 رنز بناسکے، نکولس پورن کو 13 رنز پر محمد حفیظ نے پویلین روانہ کیا۔

آندرے رسل بھی صرف 7 رنز پر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں‌ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا۔

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر پہلے ٹی 20 میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

قومی ٹیم میں شرجیل خان، اعظم خان، وسیم جونیئر شامل ہیں جبکہ صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

 

پاکستان کو مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف چودہ میں سے گیارہ میچ جیتے، تین میں شکست ہوئی

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز ‏آزمائیں گے، انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈر میں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں ‏پرفارم کیا ہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet