پاکستان کی ماحور شہزاد کو دوسرے میچ میں بھی شکست، اولمپکس کا سفر ختم

پاکستان کی ماحور شہزاد کو دوسرے میچ بھی شکست، اولمپکس کا سفر ختم

ٹوکیو اولمپکس میں وومن سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئیں جس کے بعد ان کا اولمپکس میں سفر ختم ہوگیا۔

ماحور شہزاد کو دوسرے گیم میں بھی 14-21 سے شکست ہوگئی جب کہ میچ میں ماحور کی شکست کا اسکور 14-21 اور 14-21 رہا۔

ٹوکیو اولمپکس کے آج ہونے والے خواتین بیڈمنٹن کے میچ میں ماحور شہزاد کا مقابلہ برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے تھا۔

ماحور شہزاد اس وقت عالمی رینکنگ میں 133 اور کرسٹی گلمور 26 رینک پر براجمان ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ماحور شہزاد خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ کے ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرچکی ہیں۔

خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے3-21 اور 8-21 سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet