ٹوکیو اولمپکس میں سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ بدترین شکست کا سامنا

ٹوکیو اولمپکس میں سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ بدترین شکست کا سامنا

ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد کو ابتدائی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے اکیس تین اور اکیس آٹھ سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی شوٹر گلفام جوزف میڈل راؤنڈ کے لیےکوالیفائی نا کر سکے، مینز 10 میٹر ائیر پسٹل میں گلفام جوزف کی نویں پوزیشن رہی۔

فائنل راؤنڈ کے لیے آٹھ شوٹرز کو کوالیفائی کرنا تھا، کوالیفکیشن راؤنڈ میں ایک موقع پر گلفام جوزف کی ساتویں پوزیشن ہو گئی تھی تاہم گلفام جوزف ساتویں پوزیشن برقرار نا رکھ سکے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet