قومی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرلیے گئے

قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرلیے گئے۔

انگلینڈ کےخلاف تین ون دے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم بارباڈوس پہنچی جہاں ان کےآرائیول پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے اور تمام 11 کھلاڑیوں کی آئسولیشن کل سے شروع ہوگی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet