ٹوکیو اولمپکس کورونا کے باعث ملتوی ہونے کے امکانات

ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو اولمپکس پرکورونا کے سائے منڈلانے لگے، امریکا کی 18 سالہ جمناسٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور اب تک اولمپک ولیج میں موجود 2 درجن سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکاہے۔

ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف توشیو روموٹو نے دُنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے ملتوی ہونے کے خدشے کا اظہار کردیا ہے۔

توشیو روموٹو کا کہنا ہے کہ اولمپکس کو آخری لمحات میں بھی ملتوی کیا جاسکتا ہے۔

ان گیمز کا آغاز 23 جولائی سے ہونا ہےلیکن جاپان میں کورونا کے بڑھتے کیسز آرگنائزرز کیلئے پھر بڑا مسلہ بن گئے ہیں۔

امریکا کی 18 سالہ جمناسٹ کا جاپان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،اس وقت جاپان میں 20 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز موجود ہیں جن میں 2 درجن سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکاہے جس میں3 ایتھلیٹس اولمپک ولیج میں موجود ہیں۔

دوسری جانب جاپانی عوام میں ہزاروں کی تعداد میں ایتھلیٹس کی ٹوکیو آمد سے کورونا پھیلنے پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے اولمپکس کے 6 کھیلوں میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس بھی شرکت کررہے ہیں جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لیے ویٹ لفٹر طلحہ طالب لاہور سے جاپان روانہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ سال دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ملتوی کردیےگئے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet