قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ترقی پاتے ہوئے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔
آئی سی سی ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ترقی پاتے ہوئے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں بدستور پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔
بولنگ کے شعبے میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے مجیب الرحمان اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر ہیں۔
بولنگ میں قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4 درجے ترقی پاکر 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔