قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حسن علی کو فٹ قرار دے دیا

حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حسن علی کو فٹ قرار دے دیا ہے۔

فاسٹ بولر آج ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ حسن علی نے بائیں ٹانگ میں کِھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت نہیں کی تھی، ڈاکٹروں نے انہیں احتیاطاً آرام کرنے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائےگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet