دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں 142 رنز بنا لیے

بابر اعظم

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لیڈز میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور ‏‏بولنگ کو ترجیح دیتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے جارحانہ انداز میں بڑے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری رکھی تو گرین شرٹس کے ‏بولرز وقفے وقفے وکٹیں حاصل کرتے رہے اور پوری انگلش ٹیم ایک گیند قبل 200 رنز آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان بٹلر 59 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ گزشتہ میچ میں سنچری ‏بنانے والے لیونگسٹن 38 اور معین علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جیسن روئے 10، ملان 1، بیرسٹو 13، کرن 9، جورڈن 14، عادل رشید 2 اور پارکیسن 5 رنز بنا کر آؤٹ ‏ہوئے۔

محمد حسنین پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز کے کوٹہ میں 51 رنز کے ‏عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 ، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ‏ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی ٹیم میں جوس بٹلر ،کرس جورڈن اور عادل رشید کی واپسی ہوئی ہے جب کہ اوئن ‏مورگن، ڈیوڈ ولی اور لوئس گریگری ڈراپ ٹیم سےڈراپ ہوئے ہیں۔ جوس بٹلر دوسرے ٹی 20 میں ‏انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرایا تھا، کپتان بابر اعظم 85،محمد رضوان نے 63رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے3، 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet