پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز میچ کے بعد 31 رنز سے شکست دے دی۔ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 201 رنز پرڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بلے بازی کا آغاز کا بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا اور دنوں نے پہلے وکٹ کے لیے ریکارڈ 150 رنز کی شراکت داری قائم کر دی۔
بابر اور رضوان نے انگلینڈ کے بولرز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور گراونڈ کے چاروں اطراف چوکوں اور چھکوں کی بارش کر دی۔رضوان نے 41 گیندوں پر 63 جب کہ بابراعظم نے 49 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔
اوپننگ بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ، صہیب مقصود اور فخر زمان نے کیمیو اننگز کھیلی اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 تک پہنچا دیا۔
فخر زمان نے 26 اور محمد حفیظ نے 24 رنز بنائے جبکہ صہیب مقصود نے 7 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ یہ پاکستان کا انٹرنیشل ٹی 20 سیریز میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 205 رنز تھا۔