انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا ٹاس

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں آج اعظم خان کا ڈیبیو ہو رہا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

 خیال رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعے کی صبح جاری ہونے والے بیان کے مطابق حسن علی انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹیم انتظامیہ نے حسن علی کی بائیں ٹانگ میں کھچاؤ کی وجہ سے انہیں اس میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ٹرینٹ بریج میں پریکٹس کے دوران حسن علی کو بائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس ہوا جس پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں پہلے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet