انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمشی پہلے نمبر پر ہیں، افغانستان کے راشد خان کی دوسری پوزیشن ہے۔ انگلینڈ کے عادل رشید کےپاس تیسرا نمبر ہے۔
سری لنکا کے ونی ڈیوڈی سلوا کی پوزیشن چوتھی ہے۔ افغانستان کے مجیب الرحمان نے پانچویں پوزیشن پر قبضہ کررکھاہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا سترہ ،فہیم اشرف انیس، حارث روف کا اکیس نمبر ہے، محمد نواز چونتیس، عماد وسیم 35 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔