سابق اولمپیئن ہاکی کے کھلاڑی نوید عالم انتقال کر گئے

سابق اولمپیئن ہاکی  کے کھلاڑی نوید عالم انتقال کر گئے

سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم انتقال کرگئے، خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے باعث نوید عالم شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔

نویدعالم ورلڈکپ 1994کی فاتح ٹیم کے رکن تھےاس کے علاوہ وہ بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے۔
چھ جولائی کو اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہونے پر شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

نوید عالم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، ان کے علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔

سابق اولمپئن نوید عالم کی بیٹی کی اپیل پر سندھ حکومت میدان میں آئی اور ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا،اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے شوکت خاتم اسپتال کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet