اسلام آباد سمیت ملک کے تمام کھیلوں ے مراکز کو آباد کیا جائے گا، ڈی جی سپورٹس بورڈ

 اسلام آباد سمیت ملک کے تمام کھیلوں ے مراکز کو آباد کیا جائے گا، ڈی جی سپورٹس بورڈ

ڈی جی سپورٹس بورڈ محمد آصف زمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں اکتیس فیڈریشنز کو فنڈز جاری کئے گئے جبکہ ٹوکیو اولپمئکس کے لئے دس اتھلیٹس اور تین آفیشلز کو سپانسر کیا جارہا ہے

۔پاکستان اسپورٹس کمپلکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بورڈ کرنل (ر) محمد آصف زمان کا کہنا تھا کہ ہم سپورٹس فار آل کا مشن لیکر آئے ہیں، اسلام آباد سمیت ملک کے تمام کھیلوں کے مراکز کو آباد کیا جائے گا، بورڈ کے ساتھ پنتالیس سپورٹس فیڈریشنز ملحق ہیں اور تین ماہ کے دوران اکتیس فیڈریشنز کو فنڈز جاری کئے ہیں، وزیر خزانہ سے گذارش کی ہے کہ فنڈز کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ساوتھ ایشئین گیمز کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے تمام فیڈریشنز کو عید کے بعد بلایا ہے، ۲۰۲۳ میں کھیلوں کے اس میگا ایونٹ کا انعقاد لاہور میں ہوگا جب کہ کچھ کھیل اسلام آباد اور پشاور میں بھی منعقد ہوں گے۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں محمد آصف زمان کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپئکس کے لئے جانے والے دس اتھلیٹس اور تین آفیشلز کے اخراجات برداشت کئے جائیں گے، کسی کے جوائے رائیڈ کی قطعی کوئی گنجائیش نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوچز کی دستیابی کے لئے چین اور کیوبا کے سفیروں سے بھی رابطہ کیا ہے، کیوبا کے سفیر سے بالخصوص باکسنگ کوچز فراہم کرنے کی گذارش کی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet