پاکستان اور انگلینڈ سیریز: دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور انگلینڈ  سیریز

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی اننگز

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 60 اور جیمز ونس نے 56 رنزبنائے جب کہ کپتان بین اسٹوکس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ان کے علاوہ بریڈن کرسن نے 31، گریگوری نے 40 رنز بنائے جب کہ اورٹن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے 5 وکٹیں اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ بارش کے باعث میچ کی اننگز کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی اننگز
248 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر بر طرح ناکام رہا، امام الحق ایک، فخر زمان 10، کپتان بابر اعظم 19اور محمد رضوان 5 رنز بناسکے۔

اس موقع پر سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہ دلواسکے انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری بنائی اور 56 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ان کے علاوہ حسن علی 30، صہیب مقصود 19 اور فہیم اشرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پوری ٹیم41 اوور میں 195 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دو روز قبل ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی اس طرح انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet