لنکا پریمیئر لیگ چار ماہ کے لیے ملتوی

 لنکا پریمیئر لیگ چار ماہ کے لیے ملتوی

 سری لنکا کی کرکٹ لیگ ’لنکا پریمیئر لیگ‘ چار ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن چار ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا، لیگ 30 جولائی سے 22 اگست تک شروع ہونی تھی تاہم اب لیگ 29 نومبر سے شروع ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق سری لنکن بورڈ کی جانب سے جلد ہی لیگ ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

لیگ کے ملتوی ہونے کی وجہ غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم شرکت بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے ٹاپ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے لیگ کو ری شیڈول کیا ہے۔

علاوہ ازیں سری لنکن کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر اپنے کرکٹ بورڈ سے جاری تنازع بھی لیگ ملتوی ہونی کی وجہ سمجھا جارہا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ سری لنکن وزیر کھیل نمال راجہ پکسے کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet