کرکٹر عمر اکمل سے آٹوگراف لینے آئے مداحوں کو حوالات کی ہوا کھانی پڑگئی

کرکٹر عمر اکمل سے آٹوگراف لینے آئے مداحوں کو حوالات کی ہوا کھانی پڑگئی

قومی کرکٹر عمر اکمل سے آٹوگراف لینے کے لیے آئے مداحوں کو حوالات کی سیر کرنی پڑ گئی۔

عمر اکمل کے گھر چار مداح آٹو گراف لینے کے لیے آئے تھے، عمر اکمل کے آٹو گراف دینے سے انکار پر مداحوں اور قومی کرکٹر میں تکرار شروع ہو گئی۔
اسی دوران عمر اکمل نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بلا لیا اور مداحوں کو حوالات میں بند کروا دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے ان افراد کے خلاف درخواست دی ہے جس پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet