پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارڈف کے صوفیا گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر مہمان پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔میچ کی خاص بات یہ ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم میں پانچ کرکٹرز نے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ہےپاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نے ڈیبیو کیا جبکہ پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے صہیب مقصود کو بھی فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی فائنل الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق، شاداب خان، محمدرضوان، سعود شکیل ،صہیب مقصود،شاہین آفریدی ، حسن علی، فہیم اشرف اور حارث رؤف۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ وکٹ بولنگ کےلئے سازگار لگ رہی ہے، اسی لئے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بین اسٹوکس، فل سالٹ، ڈیوڈملان، زیک کرالی، جیمزونس، جون سمپسن، لوئس گریگوری، گریک اورٹن، بریڈن چیس،ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔