پاکستان سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، 7 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت

پاکستان سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، 7 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت

جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں تین کھلاڑی اور چارآفیشلزشامل ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کیساتھ 8 جولائی سے شروع ہونےوالی ون ڈے سیریز کی قیادت اب بین اسٹوک کریں گے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی اور دیگر افراد کے نام نہیں بتائے گئے۔

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف جو اسکواڈ منتخب کیا تھا اس میں کپتان اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیراسٹرو، ٹام بینٹن، سیم بیلنگز، سیم کرن، ٹام کرن،لیام ڈاسن، جارج گارٹن، لیام لونگ اسٹون، عادل رشید، جو رووٹ، جیسن روئے، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جب کہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔

 

ای سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کے لیے بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet