رواں سیزن میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں کھیلی جائے گی، احسان مانی کا اعلان

رواں سیزن میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں کھیلی جائے گی،

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سیزن 22-2021 میں ہماری ساری کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پوڈ کاسٹ کے 33 ویں ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پرامید ہوں شائقین کرکٹ سیزن کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم میں واپس آئیں گے۔ پاکستان کو…

انہوں نے کہا کہ سپر لیگ پی سی بی کا اہم ایونٹ ہے اور ثابت کر دیا کہ لیگ کی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کریں گے۔ کورونا پروٹوکولز پر عمل کرنے پر تمام کھلاڑیوں کے مشکور ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی اور تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ نامکمل رہا کیونکہ کسی بھی کھیل کی حقیقی پہچان اور جان اس کے تماشائی ہی ہوتے ہیں۔ ہمارے فیصلوں کی حمایت کرنے پر فرنچائزز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور انگلینڈ میں کھیلنے کے لیے وکٹیں اچھی ملتی ہیں۔ کوشش کریں گے کہ اپنی اچھی کارکردگی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث سہیل اور سعود شکیل کے آنے سے بیٹنگ مضبوط ہوگی۔ ہمیں ون ڈے فارمیٹ میں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے یہ کرکٹ مائنڈ سیٹ کی گیم ہے ون ڈے سیریز سے قبل پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے ہمارا آغاز اچھا ہو۔ انگلش کنڈیشنز میں ہم نے کافی اچھا پرفارم کیا ہے اور ہمیشہ سے کپتانی میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بطور کپتان دباؤ آتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ پرسکون رہوں۔

انہوں ںے کہا کہ بائیو سیکیور ببل کی عادت ہو گئی لیکن رہنا بہت مشکل کام ہے۔ ہر وقت کمرے اور گراؤنڈ میں نہیں رہ سکتے کہیں باہر بھی جانا ہوتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet