پاک انگلینڈ سیریز کو پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل، فواد چوہدری نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

پاک انگلینڈ سیریز کو پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل، فواد چوہدری نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

پاک انگلینڈ سیریز کو پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ اب انگلینڈ اور پاکستان سیریز کا اگلا میلہ سجنے کو ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا تھا۔ کابینہ نے پی ٹی وی کے بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو رد کر دیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمنپیوں کے پاس ہیں۔ اس وجہ سے قبل ازیں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی۔
سرکاری ٹی وی نے پاک انگلینڈ سیریز دکھانے کے لیے بھارت سے معاہدے کا پروپوزل دیا تھا جسے کابینہ نے مسترد کردیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet