پشاورزلمی کو 47 رنز سے پچھاڑ کر ملتان سلطانز پی ایس ایل کے نئے سلطان بن گئے

پشاورزلمی کو 47 رنز سے پچھاڑ کر ملتان سلطانز پی ایس ایل کے نئے سلطان بن گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 207 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 48 اور کامران اکمل 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین، عمران خان اور بلیسنگ زمبراوانی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے رائیلی روسوو اور صہیب مقصود کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

صہیب مقصود نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے جب کہ رائلی روسوو نے 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران اور سمین گل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet