پی ایس ایل 6 کا سلطان کون؟ فیصلہ آج ہو گا

پی ایس ایل  6 کا سلطان کون؟ فیصلہ آج ہو گا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے فاتح کا فیصلہ آج ہو گا۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ پشاور زلمی چوتھی مرتبہ فائنل کھیل رہی ہے۔سال 2017 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپرآٹھ میچز کھیلے گئے،جن میں سے پانچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس کا پہلا حصہ کراچی میں کھیلا گیا تھا تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا، کم وبیش تین ماہ کے تعطل کے بعد پی سی بی اور فرنچائزر نے متفقہ فیصلہ کیا کہ لیگ کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں منعقد کرائے جائیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet