بلدیہ وسطی،کو ڈوبونے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی کرپشن میں ملوث افسر کو بلدیہ وسطی میں تعنیات کر دیا گیا

نہ

بلدیہ وسطی،کو ڈوبونے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی کرپشن میں ملوث افسر کو بلدیہ وسطی میں تعنیات کر دیا گیا۔

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)محکمہ بلدیات سرکاری افسران نے سیاسی اثرورسوخ کا بے جا استعمال کرکے قابل افسران کو زلیل وخوار کردیا ذرائع ابلاغ کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ میں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے افسران نے اپنی ذاتی آنا کے لیے گریڈ اٹھارہ کے افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کروانی شروع کردی اطلاعات کے مطابق بلدیہ شرقی کے سابقہ ڈائریکٹر لوکل ٹیکس جاوید الرحمن کہلوڑ جن کی شہریت کے گن مختلف اخبارات کی شہ سرخی میں نمایاں مقام رکھ چکے ہیں سابقہ ڈائریکٹر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ جاوید الرحمن کہلوڑ کو سابقہ میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ساتھ بلدیہ شرقی آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں بدترین کرپشن کرنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے سسپنڈ کردیا تھا، لیکن سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے جاوید الرحمن کہلوڑ نے ہار نہ مانی وہ دوبارہ سیاسی اثرورسوخ کا بے جا استعمال کرتے ہوئے بلدیہ شرقی کے نئے میونسپل کمشنر کے کواڈینیٹر بن کر بلدیہ شرقی میں براجمان ہوگئے پھر اچانک سے موصوف ڈائریکٹر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ شرقی تعنیات ہوگئے ایک بار پھر جاوید الرحمن کہلوڑ کو لوکل گورنمنٹ بورڈ کا حکم نامہ مل گیا جس میں جاوید الرحمن کہلوڑ کو ایک بار پھر گھر روانہ کر دیا گیا تھا جس پر سائیں سرکار کا آشیرباد ہو اس کے لیے کیا مشکل سیاسی اثرورسوخ کا بے جا استعمال کرتے ہوئے موصوف نے بلدیہ وسطی میں کرپشن کر نے کا ارادہ رکھتے ہوئے اپنے سیاسی ہمنواؤں کے زریعے بلدیہ وسطی کا آڈر کرواڈالا اطلاعات کے مطابق موصوف نے بلدیہ وسطی کا چارج لینے سے پہلے ہی اپنے بیٹر بلدیہ وسطی میں تعنیات کروا دیئے ہیں یاد رہے بلدیہ شرقی کی ڈائریکٹر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ کی پوسٹ ابھی تک خالی ہیں کیا لیکن موصوف کا وہاں کا آڈر کسی سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں ہوسکا تو موصوف جاوید کہلوڑ نے بلدیہ شرقی کی طرح بلدیہ وسطی کو بھی کنگال کرنے کا ارادہ کرلیا،جاوید الرحمن کہلوڑ کےبہترین دوست بلدیہ وسطی کے ڈائریکٹر ایڈمن گہرے راز دار ہیں ڈائیریکٹر ایڈمن بلدیہ وسطی منظور شورو کی کچھ انوکھی داستانیں کچھ کم نہیں ہیں ہاں لیکن بلدیہ وسطی کے تیسری بڑی سیٹ کے افسر کا کمشن ایجنٹ بننا سندھ لوکل گورنمنٹ کے لیے لمحہ فکریہ ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں