قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر بن گئے۔
شعیب اختر نے انسٹاگرام پر موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کلیم امام اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے مداحوں کو اطلاع دی۔
شیئر کی گئی تصویر میں شعیب اختر کو کلیم امام سے شیلڈ وصول کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کیا کہ بطور سفیر پاکستان موٹروے پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے، انشاء اللہ عوام کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار اداکروں گا۔
دوسری جانب شعیب اختر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں نے ان کے موٹر وے پولیس کا سفیر بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔