یونس خان کے درمیان بیٹنگ کوچ کا معاہدہ ختم ہوگیا

یونس خان کے درمیان بیٹنگ کوچ کا معاہدہ ختم ہوگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور یونس خان کے درمیان بیٹنگ کوچ کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ امید ہے یونس…

وسیم خان کا کہناہے کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے۔ دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے، اس دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

قومی ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں اسے 24 اگست تک 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو پی سی بی انتظامیہ کیساتھ سخت اختلافات تھے۔ یونس خان کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے سلیکٹ کی گئی ٹیم کے حوالے سے تحفظات تھے۔

سی ای او یونس خان کو منانے کی کوشش کرتے رہے۔ یونس خان بائیو سکیور ببل میں رپورٹ کرنے میں ناکام رہے۔ یونس خان نے سی ای او وسیم خان کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet