پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست، کراچی کنگز پی ایس ایل کے دوڑ سے باہر

 پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست، کراچی کنگز پی ایس ایل کے دوڑ سے باہر

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کنگز پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے 176رنز کا ہدف ایک گیند پہلے حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کی 38گیندوں پر77رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 5 چھکے اور10 چوکے لگائے اور مین آف دی میچ رہے۔

کامران اکمل نے 13 رنز، امام الحق11، خالد عثمان 17 اور شعیب ملک نے 30 رنز بنائے۔ آخری اوور میں زلمی کو سات رنز درکار تھے۔

کریز پر شرفین اور روومین پویل موجود تھے۔ شرفین راتھرفورڈ نے چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ روومن نے ایک رنز اور شرفین نے 17 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی بالنگ سائیڈ میں پریرا نے دو جب کہ محمد عامر، نور احمد اور الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet