پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز کو اہم نقصان

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگز کے دوسرے ہی اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان محمد رضوان آؤٹ قرار دیے گئے۔

سلطانز نے اب تک 7 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں اور فائنل الیون میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ناکام ٹیم کے پاس فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ہو گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خاب(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، محمد وسیم، فہیم اشرف، عاکف جاوید۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet