پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔کوالیفائیر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شام چھ بجے مد مقابل آئیں گی۔
پہلے کوالیفائر کی کامیاب ٹیم فائنل کیلیے کوالیفائی کر لے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا ۔
اس کے بعد پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا ۔ دونوں ٹیمیں رات گیارہ بجے آمنے سامنے آئیں گی ۔
ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائیر میں ہارنے والی ٹیم سے ایلمینٹر ٹو میں مقابلہ کرے گی ۔ فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔