جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتے ہیں: اظہر محمود

بولنگ کوچ اظہر محمود

بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ملتان سلطانز کی کامیابیوں میں بولرز کا کردار بہت اہم رہا ہے، ہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو انٹرویو میں اظہرمحمود نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک شاہ نواز دھانی نے سب کے دل جیتے ہیں، تیزی سے سیکھنا اس کی خوبی ہے۔

انٹرنیشنل سطح پر بھی کامیابی کے لیے نوجوان بولر کو چند چیزوں پر مزید کام کرنا ہوگا،اسی طرح عمران خان سینئر نے بھی زبردست پرفارم کیا، ملتان سلطانز کی کامیابیوں میں بولرز کا کردار بہت اہم رہا ہے، ہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

اظہر محمود نے کہا شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر نوجوان بولرز کو اچھا پرفارم کرتے دیکھ کراچھا لگتا ہے، میں جب قومی ٹیم کے ساتھ منسلک تھا تو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اب وقار یونس کی کوچنگ میں بولرز کے کھیل میں مزید بہتری آرہی ہے۔

اظہر محمود نے کہاکہ ابوظبی کی پچز فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہیں،اس لیے عمران طاہر کی موجودگی میں عثمان قادرکو موقع نہیں مل رہا۔

پاکستان ٹیم کیلیے دورہ انگلینڈ کوچیلنجگ قرار دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ گذشتہ برس جب دونوں ملکوں کے درمیان میچز ہوئے تو اس وقت میں میزبان ٹیم سے وابستہ تھا، انگلش پچز پر پاکستانی بولرز کو اپنی لائن اور لینتھ پر بہت دھیان دینا ہوگا، بصورت دیگر مخالف بیٹسمینوں کورنز بنانے سے روکنا مشکل ہے۔

انگلش ٹیم ابھی سے ٹف کرکٹ کھیل رہی ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی سائیڈ نے طویل وقفے کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا ہوگی، ویسے بھی گرم سے ٹھنڈے موسم میں جاکر جتنی جلدی کھلاڑی خود کوایڈجسٹ کریں گے اتنا ہی فائدہ ہوسکتا ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد عامر باصلاحیت بولر ہیں، اگر ضرورت ہے تو انھیں قومی ٹیم میں واپسی کا موقع دینا چاہیے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet