پاکستان سوپر لیگ 6 کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 150 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو گیند پہلے ہی حاصل کر لیا۔
ہفتے کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالی فائی کر لیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہیں۔