کولن منرو اور افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

کولن منرو اور افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ، اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل سیزن 6 میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کولن منرو نے 88 اور افتخار احمد نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے191 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ افتخار احمد پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی…

پی ایس ایل 6 کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔

عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابراعظم نے 54 گیندوں پر شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے بھی شامل تھے۔نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا بھرپور ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے عماد وسیم الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی، محمد اخلاق اور عاکف جاوید کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوشش کریں گے پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے قاسم اکرم کی جگہ عباس آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet