پی ایس ایل 2021: اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے 2ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اس میچ سے قبل یونائیٹڈ کو بڑی خوشخبری ملی ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی وطن واپس نہیں لوٹ سکے اور لیگ کے اختتام تک ان کی خدمات ٹیم کو دستیاب ہوں گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈو والٹن، تھسارا پریرا، محمد عباس، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، حسن علی، محمد اخلاق، محمد وسیم جونیئر، علی خان، عاکف جاوید۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet