نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

 نوواک جوکووچ

عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کا فائنل انتہائی دلچسپ رہا، جوکووچ اور سٹسیپاس کے درمیان پہلے سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریکیر پر گیا جس میں سٹسیپاس نے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں بھی سٹسیپاس چھائے رہے اور 6،2 سے فتح اپنے نام کی جب کہ دوسیٹس کے خسارے میں جانے کے بعد جوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ 6،3 سے اپنے نام کیا اور پھر اگلا سیٹ 6،3 سے جیت کر میچ برابر کر لیا۔

فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے اپنی کلاس اور 6،4 کی کامیابی کے ساتھ دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا جب کہ ساتھ ہی اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 19 کر لی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet