پی ایس ایل 6: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف دے دیا

پشاور زلمی

پی ایس ایل 6 کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا، ڈیوڈ ملر اور کامران اکمل نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ابتدائی دو وکٹیں 10 رنز پر گرنے کے بعد ڈیوڈ ملر اور کامران اکمل نے 125 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنائی، کامران اکمل نے 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر 46 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے محمد نواز کا نشانہ بنے، شعیب ملک 2 رنز بنا کر نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔

رومن پاول 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، شیرفین ردرفوڈ نے 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر وہاب ریاض الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ گلیڈی ایٹرز نے آندرے رسل کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج کے میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز کو کم سے کم اسکور میں آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ابوظبی میں دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں ناکام ہوئی ہیں، سرفراز احمد الیون پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے، گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسکواڈ

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet