سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم55 برس کے ہو گئے

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم55 برس کے ہو گئے

دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم55 برس کے ہو گئے۔ سابق کپتان نے شاندارکارکردگی کی وجہ سے پاکستان کو کئی یادگار فتوحات دلوائی۔23 نومبر1984 کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے دنیائے کرکٹ پر راج کیا۔

سنہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ورلڈ چیمپئن بنا۔

ان کے یارکرز اورریورس سوئنگ سے بڑے بڑے بیٹسمین گھبراتے تھے۔ وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے کل356 ون ڈے کھیلےجس میں انہوں نے 502 شکار کیے۔ بطور کپتان انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں 158 وکٹیں حاصل کی۔

وسیم اکرم ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بنے۔1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیا ب ہوا۔

وسیم اکرم کوانٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہیٹ ٹرکس کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 17 مرتبہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

وسیم اکرم کو ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سینچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ عظیم کرکٹر نے 2003 میں اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet