ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہونے کا امکان

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے رواں سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے ۔

منگل کو ہونے والے آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں 2024 سے 2031کے آئی سی سی ایونٹس پر بات کی گئی، اس سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بھی غور ہوا۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ مینجمنٹ کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تیاری پر توجہ دیں، ساتھ میں ایک اور خلیجی ملک کو شامل کرنے کا آپشن بھی رکھا جائے ، ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بھارت کے پاس ہی ہوں گے تاہم میزبان وینیو کا حتمی فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی بورڈ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب 20 ٹیمیں ہوں گی جب کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں 14 ٹیموں کو شامل کیا جائےگا۔

ٹی ٹوئنٹی میں شریک 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں یکساں تقسیم کیا جائے گا، ہر ٹیم کی دو ٹاپ ٹیم سپر 8 مرحلے میں جگہ بنائے گی جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے، ورلڈ کپ میں سات، سات ٹیموں کے دو گروپس ہوں گے، تین ،تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ایونٹ 2025 سے دوبارہ آئی سی سی کلینڈر میں شامل ہوگا جس کے بعد 2024 سے 2031 تک ہر سال آئی سی سی کے ایونٹس ہوں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet