بلدیہ شرقی، او پی ایس میونسپل کمشنر نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا، گریڈ اٹھارہ کے او پی ایس میونسپل کمشنر اور ان کے چہتے اکاؤنٹ افسر کی کرپشن منظر عام پر،

بلدیہ شرقی، او پی ایس میونسپل کمشنر نے کرپشن کا بازار گرم کر دیا، گریڈ اٹھارہ کے او پی ایس میونسپل کمشنر اور ان کے چہتے اکاؤنٹ افسر کی کرپشن منظر عام پر، چار ماہ میں 30 لاکھ کی گاڑی،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) بلدیہ شرقی او پی ایس میونسپل کمشنر اور ان کے دست راست اکاؤنٹ افسر بے قابو،اطلاعات کے مطابق بلدیہ شرقی میں تعینات او پی ایس میونسپل کمشنر اور ان کے چہتے اکاؤنٹ افسر نے بلدیہ شرقی کو کنگال کرنے کا ٹھیکا لے لیا روڈ کٹنگ، ایڈورٹائزمنٹ، اینٹی انکروچمنٹ، پارکنگ، لوکل ٹیکس، و دیگر کے علاؤہ بھی او پی ایس میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی، اکاؤنٹ افسر نے ایڈہاک ملازمین کی مد میں بھی نوٹ بٹورنے شروع کردئیے ہے باخبر ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ شرقی میں بڑی تعداد میں کنٹرکٹ گھوسٹ ملازمین موجود ہیں جن کا کام صرف سیلری لینا ہیں اور کچھ نہیں کیوں کہ وہ بلدیہ شرقی کے میونسپل کمشنر اور اکاؤنٹ افسر کے عزیز لوگ ہیں ان کو آفس آنے کی ضرورت ہی نہیں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی گھوسٹ کنٹرکٹ ملازمین کی مد میں مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کی صورت میں وصول کر رہے ہیں اور ان کے چہتے ماسٹر مائنڈ اکاؤنٹ افسر بلدیہ شرقی بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں اطلاعات کے مطابق اکاؤنٹ افسر نے بلدیہ شرقی میں غائبانہ غیر مقامی کنٹرکٹ ملازم کنٹرکٹ لیسٹ میں ڈالوا رکھے ہیں اور تو اور موصوف نے کنٹرکٹ ملازمین کی لیسٹ میں سندھ لوکل گورنمنٹ کے نام کا بھی کھاتا کھولا ہوا ہیں فرض شناس افسر کے نام پر کنٹرکٹ ملازمین بھرتی کر وائے گئے علاؤہ دیگر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی کمائی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ کے اہم ریکوری والے ڈیپارٹمنٹ سے چار ماہ میں 30لاکھ مالیت کی قیمتی گاڑی بھی خرید ڈالی لیکن او پی ایس میونسپل کمشنر سے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں؟ یہاں ایک بات اور قابل ذکر ہے کہ او پی ایس میونسپل کمشنر اور ان کے فرنٹ مین اکاؤنٹ افسر ان کی کرپشن اگر کوئی صحافی منظر عام پر لانے کی کوشش کرتا ہیں تو یہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صحافیوں کا داخلہ بند کروا دیتے ہیں چہتے اکاؤنٹ افسر جو دیکھنے میں معصوم لیکن کرپشن میں سب سے آگے نظر آتے ہیں خود کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے دوست بتاتے ہیں جب نمائندے انقلاب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سے رجوع کیا تو انھوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص میرے آفس میں آتا ہیں تو وہ اپنے کام کے لیے یا کسی کام کی ریکوسٹ کے لیے آتا ہے لیکن اگر کوئی افسر میرا نام استعمال کر کے کوئی بھی غلط کام کر رہا ہیں مجھے آگاہ کیا جائے تاکہ میں اس افسر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں، یا کوئی بھی سرکاری افسر میرے نام پر کسی بھی ملازمین کو پریشان کر رہا ہیں تو ان ملازمین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ ڈائریکٹ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں اس شخص کی کمپیلن کرسکتے ہیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں او پی ایس میونسپل کمشنر کی ایما پر محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ خان بزدار کو بلدیہ شرقی ٹھیکے پر دینے کی اطلاعات ہیں، صرف وہ ملازمین بلدیہ شرقی میں رہے گے جو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ راجہ خان بزدار کے پسند کے ہوگے اور جو پسند کے نہ ہو وہ گھر روانہ کروادیے جائے گے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں