پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل 6 پاکستانی بقیہ 20 میچز پر بریفینگ دی۔ فرنچائزز کو بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اب 23 کی بجائے 25 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوگی۔
انگلینڈ روانگی میں 2 روز کی تاخیر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں ڈبل ہیڈرز کی تعداد کم کرنے میں مدد کرے گی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 اب 20 جون کے بجائے 24 جون کو ختم ہوگا۔ فرنچائزز مالکان کو بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو اب دبئی میں آئسولیشن کررہا ہے۔
اس سے قبل ابوظہبی حکام نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو ممبر کو ہوٹل سے نکال دیا تھا۔