مفاد پرست عناصر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو پسپا کرنے کی کوششوں میں مصروف

سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی تعیناتی کے بعد محکمہ بلدیات سندھ درست سمت کی جانب گامزن

مفاد پرست عناصر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو پسپا کرنے کی کوششوں میں مصروف

سیکریٹری بورڈ کےراست اقدامات پر کرپٹ مافیا سرگرم عمل

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)محکمہ بلدیات سندھ میں تعینات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر احمد عباسی کی تعیناتی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا عمل جاری، ضمیراحمد عباسی کی آمد کے بعد سے بلدیاتی اداروں میں بہتری لانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ایس سی یوجی سروسز اور کونسل سروسز کے ملازمین کو اہمیت دئیے جانے کے ساتھ ان کو ان کی اہلیت کے مطابق تعیناتیاں کی گئیں ہیں کونسل سروس ملازمین دنیا بھر میں مضبوط ترین ملازمین تصور کئے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ان کی اہمیت تیسرے درجے کے ملازمین سے بھی کم کر دی گئی ہے شہروں، قصبوں، دیہاتوں کے نظام کونسل سروس ملازمین کے ذریعے کامیابی سے ہمکنار ہیں اسی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر بلدیاتی اداروں میں کونسل سروس ملازمین کو اہلیت کے مطابق تعینات کیا جسے تنقید کا نشانہ بناکر بلاجواز یہ الزامات عائد کئے گئے کہ وہ ایس سی یوجی سروسز تک محدود رہنے کے بجائے کونسل سروس افسران وملازمین کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جبکہ اصل حقائق اس کے برخلاف ہیں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ایس سی یوجی سروسز کے ساتھ کونسل سروس ملازمین کو تجربے کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعینات کرکے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے، راست اقدامات اٹھانے پر ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ سروس ضم کر کے محکمہ بلدیات سندھ میں آئے ہیں اگر اس بات کو درست مان بھی لیا جائے تو ایسے افسران کی محکمہ بلدیات سندھ کو ضرورت ہے جو اداروں کو بہتری کی جانب گامزن کرسکیں ضمیر احمد عباسی کی تعیناتی کے بعد سندھ کے بلدیاتی اداروں میں کافی بہتری آئی ہے بلدیاتی اداروں میں کرپشن کا گراف جو مسلسل بڑھ رہا تھا کم ہوا ہے جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ میں بلدیاتی افسران وملازمین کیخلاف جو شکایات درج کی گئیں تھیں وہ تعطل کا شکار تھیں جسے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے عملی شکل دیکر نمٹایا کئی افسران وملازمین اس کی زد میں آئے جن کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ کر کے محکمہ بلدیات کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئ جو ناکام ثابت ہوئی ایک مخصوص حلقہ ضمیر احمد عباسی اور ان کے قابل افسران کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور ان کا موقف یہ ہے کہ ضمیر عباسی اور ان کے افسران ایک ریکٹ کی شکل میں محکمہ بلدیات میں قابض ہیں اور کرپشن میں ملوث ہیں اس منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے پیچھے بھی کرپشن کی بو ہے،بلدیاتی اداروں میں کرپشن کو پروان چڑھانے والے خود کو اپنی موت آپ مرتا اور پیدا گیری کے راستے بند ہوتے دیکھکر الزامات در الزامات کی لفاظی کرنے میں مصروف ہیں جس کیلئے وہ ایسے شواہد اکٹھے کر کے رپورٹ قابل اشاعت بنا رہے ہیں جس میں حقائق نہ ہونے کے برابر ہیں انہیں خدشات لاحق ہیں کہ جب ایس سی یوجی اور کونسل سروس افسران وملازمین کے معاملات صاف وشفاف طریقے سے سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ سے حل ہونے لگے تو ان کے مال بٹورنے کے راستے مسدود ہو جائیں گے جس کا راستہ انہوں نے منفی پروپیگنڈہ کرنا چنا ہے جو دھڑلے سے کرنے میں عار محسوس نہیں کی جارہی ہے جبکہ نام نہاد لفاظی کرنے والوں کی حقیقت سے ہر کوئی آشنا ہے کہ وہ کن مقاصد کے حصول کیلئے منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں اب بھی خامیاں موجود ہیں لیکن سالوں کی خامیاں دور کرنے میں وقت لگتا ہے ایسے میں سیکریٹری لوکل گورئمنٹ بورڈ کو محکمہ بلدیات کے افسران کے ساتھ اپنے مخصوص افسران کی ٹیم اتارنی پڑی ہے جو درست سمت میں اپنا کام کرنے میں مصروف ہیں اور تنقید کے نشتر بھی برداشت کر رہے ہیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں