چیلسی ایک بار پھر یورپی فٹبال کا حکمران بن گیا

چیلسی ایک بار پھر یورپی فٹبال کا حکمران بن گیا۔

چیلسی ایک بار پھر یورپی فٹبال کا حکمران بن گیا۔ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو ‏ایک صفر سے شکست دے کر چیلسی نے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یورپی فٹبال پر حکمرانی کا تاج چیلسی کے سرسج گیا، مانچسٹرسٹی کاپہلی بار ٹائٹل جیتنے کا ‏خواب چکنا چور ہو گیا۔ چیلسی نےمانچسٹر سٹی کو 0-1 ہرا کرچیمپئنزلیگ جیت لی۔

پرتگال کے شہر پورٹو میں سجنے والے فیصلہ کن معرکہ میں چیمپئنز لیگ فائنل کی تاریخ میں ‏تیسری مرتبہ دو انگلش کلب آمنے سامنے آئے۔

میچ کےدوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نےخوب جان ماری۔ کائے ہاورٹز نے بیالیسویں منٹ میں ‏فائنل کا واحد گول کیا۔

چیلسی2012 میں بھی چیمپئنز لیگ ٹرافی اپنے نام کرچکاہے ٹائٹل جیت کرچیلسی کےکھلاڑیوں نے ‏بھرپور انداز میں جشن منایا۔

میچ کو سولہ ہزارپانچ سوتماشائیوں نےاسٹیڈیم میں بیٹھ کر انجوائے کیا۔ ٹائٹل جیت کرچیلسی کے ‏تمام کھلاڑی ٹرافی کو چومتےاور بھرپور انداز میں جشن مناتے نظر آئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet