رواں سال گندم، چاول، مکئی، آلو اور پیاز کی ریکارڈ پیداوار ہوئی: سید فخر امام

سید فخر امام

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ رواں سال گندم، چاول، مکئی، آلو اور پیاز کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر امام کا کہنا تھاکہ ملک میں گندم کی پیداوار میں دو ملین ٹن کا اضافہ ہوا، رواں سال 27.3 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال 25.3 ملین ٹن تھی، گندم کی پیداوار میں دو ملین ٹن کا اضافہ ہوا جو پاکستانی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی کچھ گندم امپورٹ کریں گے تاکہ کچھ ذخائر رکھے جاسکیں جبکہ مکئی کی 8.4 ملین ٹن ریکارڈ پروڈکشن ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ پانچ میں سے تین فصلوں کی ریکارڈ پیدوار ہوئی، گنے کی پیدوار دوسرے نمبر پر رہی لیکن بد قسمتی سے کپاس کی فصل خراب ہوئی، اس سال ٹارگٹ 10.5 ملین بیلیز کپاس کی پیداوار کا رکھا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ برطانیہ کو 7 سال بعد کینو برآمد کیا، چاول کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور چاول کی برآمدات ڈھائی ارب ڈالر تک ہوتی ہیں۔

فخر اما م نے کہاکہ اس وقت تک گندم کی سرکاری سطح پر 5.4 ملین ٹن خریداری ہوچکی جبکہ سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کا ٹارگٹ 6.3 ملین ٹن رکھا تھا، سندھ کا گندم کا ٹارگٹ 1.4 ملین کا تھا مگر پورا نہیں کیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet