ایم کیو ایم لندن کے تین کارکنان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

جیل

کراچی میں انسداد دہشت عدالت کے منتظم جج نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے تین مبینہ کارکنوں کو 4 جون تک کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگری منتظم عدالت میں ایم کیو ایم لندن کے تین مبینہ کارکنان کو پیش کیا گیا۔

ملزمان حیدرآباد کے سابق زونل انچارج نعیم خان، علیم الدین اور عمران شامل ہیں جبکہ عدالت نے ملزمان کو 4 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ملزمان کو پولیس نے اللہ والا ٹاؤن اور لانڈھی سے گرفتار کیا تھا، ملزموں سے پولیس نے بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے ایم کیو ایم حقیقی کے مرکز پر حملہ کیا جبکہ ملزمان پر ایم کیو ایم حقیقی کے کارکنوں کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں پر حملے کیے، ملزمان کراچی اور حیدرآباد میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet