شیخوپورہ میں دکان کے کرائے کی بولی سوا ارب روپے لگ گئی

شیخو پورہ

شیخوپورہ میں تاجروں کی دھڑے بندی اور مقامی رنجشوں کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی نیلامی مذاق بن گئی۔

مرکزی انجمن تاجران کے ایک گروپ کے وائس چیئرمین چوہدری احمد خورشید کی مین بازار میں واقع الیکٹرونکس کی دکان کے کرائے کی بولی ملکی سطح پر تمام حدیں پار کر گئی۔

تاجروں نے میونسپل کارپوریشن کی ایک دکان کےکرائے کی بولی ایک ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچا دی۔

یہ بولی مقامی شہری زبیر انور نے لگائی اور انہوں نے زر ضمانت کےطورپر 50 ہزار روپے بھی جمع کرائے۔

بولی دہندہ نے بولی میں لگائی گئی رقم جمع نہ کرائی تو یہ 50ہزار روپے ضبط کر لیے جائیں گے جبکہ دکان کا موجودہ کرایہ صرف 22 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet